11 نومبر، 2023، 3:33 PM

قابض اسرائیلی فوج نے انسانوں کو ڈھال بنالیا، الشفاء اسپتال پر فاسفورس بم بھی گرا دیے

قابض اسرائیلی فوج نے انسانوں کو ڈھال بنالیا،  الشفاء اسپتال پر فاسفورس بم بھی گرا دیے

قابض اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنالیا، صہیونی فوج کے ٹینکوں نے غزہ کے 4 اسپتالوں کا گھیراؤ کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک: قابض اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنالیا، صہیونی فوج کے ٹینکوں نے غزہ کے 4 اسپتالوں کا گھیراؤ کرلیا ، اسپتالوں، اقوام متحدہ کے اسکول اور شمالی غزہ سے انخلا کیلئے نکلنے والے شہریوں پر میزائلوں کی بارش، مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کواس وقت زمین پر جہنم بنادیا گیا ہے ، قابض اسرائیلی افواج نے غزہ کے اسپتالوں، اقوام متحدہ کے اسکول اور انخلا کرنے والوں پر خوفناک بمباری کردی جس کے نتیجے میں مزید سیکڑوں افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے ، شہداء کی تعداد 11078ہوگئی ،شہداء میں 4ہزار 800بچے اور 3ہزار کے قریب خواتین شامل ہیں۔

جمعہ کے روز میں قابض صہیونی افواج نے جنگ میں کوئی وقفہ نہیں کیا، قابض اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے غزہ کے الشفاء اسپتال پر 24گھنٹوں کے دوران 5 مرتبہ بمباری میں متعدد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ،صہیونی افواج نے رات گئے الشفا اسپتال پر فاسفورس بم بھی گرا دیے، اسرائیلی اسنائپرز کی الشفا اور القدس اسپتال پر چاروں اطراف سے فائرنگ ، متعدد افراد زخمی، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ سے دو روز میں ایک لاکھ لوگوں کو بے گھر کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ 

قابض اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کے بعد اس کی سکیورٹی کا کنٹرول اسرائیلی فورسز سنبھال لے گی، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ انہوں نے جمعے کے روز اسرائیل کے مزید پندرہ ٹینک تباہ کردیئے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف اسرائیل کے کئی شہروں میں راکٹ حملے کئے ہیں ، ان کے مطابق رعیم کے فوجی اڈے پر بھی میزائل حملے کئے گئے، حماس نے غزہ کے شمال مغرب میں صہیونی فوجیوں پر ڈرون کے ذریعے سے میزائل حملے کا بھی بتایاہے ۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی افواج کے حملے میں اس کےمزید 7مزاحمت کار شہید ہوگئے ہیں جبکہ حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے ، اسرائیلی فوج نے لبنان سے توپ شکن میزائل کے حملے میں 5اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جس میں سے 4کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق لبنان سے تین ڈرونز بھی داخل ہوئے جن میں سےایک کو تباہ کردیا گیا تھا، صہیونی افواج نے غزہ کی زمینی جنگ کے دوران مزید 2اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جس کے بعد ان کے مطابق زمینی جنگ میں ہلاک صہیونی اہلکاروں کی تعداد 41ہوگئی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہے ۔

News ID 1919936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha