25 فروری، 2024، 3:25 PM

طوفان الاقصی کا 142 واں دن، غزہ پر صہیونی فوج کا بھاری توپخانے سے حملہ

طوفان الاقصی کا 142 واں دن، غزہ پر صہیونی فوج کا بھاری توپخانے سے حملہ

صہیونی فورسز نے بھاری توپ خانے کی مدد سے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے 142 ویں دن بھی غزہ میں صہیونی فورسز کے مظالم اور وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ صہیونی حملوں کی وجہ سے شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس پر جنگی طیاروں سے بمباری کی ہے جبکہ غزہ کے مرکزی علاقوں کو بھاری توپ خانے کی مدد سے نشانہ بنایا ہے۔ الجزیرہ کے نمائندے کے مطابق محلہ الصبرہ میں صہیونی فورسز نے حملہ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے جبکہ شمالی غزہ کے بیت لاہیا قصبے پر بھی بمباری کی گئی ہے۔
 

News ID 1922153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha