15 فروری، 2024، 12:01 PM

طوفان الاقصی کا 131 واں دن، غزہ پر صہیونی فورسز کا فضائی اور زمینی حملہ

طوفان الاقصی کا 131 واں دن، غزہ پر صہیونی فورسز کا فضائی اور زمینی حملہ

غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں متعدد فلسطینی بے گناہ شہید اور زخمی ہوگئے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فورسز نے طوفان الاقصی کے 131 ویں دن بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

غزہ سے ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیل نے شہداء الاقصی ہسپتال کے اطراف میں اندھادھند بمباری کرکے 6 فلسطینیوں کو شہید اور 18 کو زخمی کردیا ہے۔

دراین اثناء النصیرات کیمپ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فورسز نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایاجس سے گاڑی میں سوار افراد شہید یا زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازین الزیتون قصبے میں صہیونی فورسز نے ہیلی کاپٹر سے حملہ کرکے کئی فلسطینی شہریوں کو شہید یا زخمی کردیا۔

دوسری طرف جنوبی شہر رفح پر بھی صہیونی حملے جاری ہیں۔

News ID 1921908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha