31 مارچ، 2024، 9:20 AM

غزہ، شفا ہسپتال کے اطراف میں صہیونی جارحیت، دو ہفتے میں 400 شہید

غزہ، شفا ہسپتال کے اطراف میں صہیونی جارحیت، دو ہفتے میں 400 شہید

صہیونی درندہ صفت فوج نے شفاء ہسپتال کے اطراف میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 400 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی وزارت اطلاعات کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران شفاء ہسپتال کے اطراف میں درندگی کی مثال قائم کرتے ہوئے سینکڑوں نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

غزہ سے وزارت اطلاعات نے صہیونی جارحیت کے نتیجے میں ہونےو الے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران صہیونی فورسز نے شفاء ہسپتال کے اطراف میں ایک ہزار سے زائد گھروں کو تباہ کردیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شفا ہسپتال کے اطراف میں صہیونی فوج کی بربریت کےنتیجے میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 400 سے تجاوز کرگئی ہے۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے غزہ میں صہیونی جارحیت کے مقابلے میں سکوت اور خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔ انسانی حقوق کے دعویدار امریکہ اور مغربی ممالک کارویہ صہیونی حکومت کی جارحیت کا حقیقی سبب ہے۔

News ID 1922970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha