31 مارچ، 2024، 3:31 PM

پاکستانی وزیراعظم کا جوبائیڈن کے خط کا جواب؛

امریکہ کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں

امریکہ کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کررہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے اور گرین الائینس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

News ID 1922986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha