31 مارچ، 2024، 9:17 AM

صدر رئیسی کاخادمین قرآن کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب؛

انسانی سعادت اور امت مسلمہ کی کامیابی کا راز قرآن پر عمل کرنے میں پوشیدہ ہے

انسانی سعادت اور امت مسلمہ کی کامیابی کا راز قرآن پر عمل کرنے میں پوشیدہ ہے

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے خادمین قرآن کے اعزاز میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے انسانوں کی پناہ گاہ قرآن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ ایرانی عوام نے امام خمینی کی قیادت میں ایسی حکومت کی تشکیل کے لئے قیام کیا جو قرآنی تعلیمات کی بنیادوں پر استوار ہو۔ عوام نے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں قرآن کو نمونہ عمل بنانے کی کوشش کی۔

خادمین قرآن کے اعزاز میں ہونے والی 29 ویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہی عالم بشریت سعادت تک پہنچ سکتی ہے۔ دنیا کو ایک کامل کتاب کے حامل انسان کامل ہی سعادت تک لے جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دشمن کے سامنے استقامت اور بہادری قرآن پر توجہ کرنے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ آج مقاومت نے قرآن کی تعلیمات اور حبل اللہ سے متمسک ہوکر ہی دشمن کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔آج غزہ میں ہونے والے واقعات نے دنیا کو امریکہ اور صہیونی حکومت کا حقیقی چہرہ دکھادیا ہے۔ حقوق انسانی کے دعویدار حقیقت میں انسانی حقوق کو سب سے زیادہ پامال کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار کی جانب سے قرآن کی توہین اور دیگر مذموم سازشوں کے باوجود عالمی سطح پر مخصوصا مغربی ممالک میں جوانوں کی قرآن کی طرف توجہ بڑھ گئی ہے۔ عالمی طاقتیں کوشش کے باوجود اس سلسلے کو روک میں ناکام ہوں گی۔

News ID 1922966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha