21 نومبر، 2024، 9:11 PM

ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک بات چیت، غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک بات چیت، غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مصر کی وزارت خارجہ نے خطے کی صورت حال کے بارے میں اس ملک اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصر کی وزارت خارجہ نے ملک کے وزیر خارجہ کی ان کے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت سے متعلق آگاہ کیا

رپورٹ کے مطابق ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے خطے خاص طور پر لبنان اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مصر کی وزارت خارجہ کے مطابق: دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لئے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1928284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha