12 ستمبر، 2026، 3:45 PM

ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ آئی اے ای اے کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویانا روانہ

ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ آئی اے ای اے کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویانا روانہ

محمد اسلامی اجلاس سے خطاب کے علاوہ مختلف ممالک کے سفیروں اور نمائندوں سے جوہری تعاون اور جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ و بین الاقوامی روابط کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس کے 70ویں اجلاس میں شرکت کے لیے تہران سے ویانا روانہ ہوگئے۔

محمد اسلامی کانفرنس کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ مختلف ممالک کے سفیروں اور نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے جوہری تعاون سے متعلق امور اور جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ اور بین الاقوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قومی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک کے متعدد حکام اور نمائندوں سے بھی ملاقاتیں اور مشاورت کریں گے۔

ایران کے جوہری توانائی ادارے کے دیگر حکام بھی کانفرنس کے دوران مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کرکے تعاون کے شعبوں اور جوہری امور سے متعلق باہمی تعاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1941314

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha