مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نئی دہلی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتوں کے موقع پر کہا کہ برکس سربراہان اجلاس کا انعقاد اور اس کے دوران ہونے والی مشاورت انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کو برکس بزنس کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں روسی صدر ولادیمیر پوتین اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اہم تقاریر کیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی مقامی اور قومی کرنسیوں کے استعمال کے حوالے سے گفتگو کی، جسے خاصی توجہ حاصل ہوئی۔
عراقچی نے مزید کہا کہ اجلاس کے ساتھ ساتھ گزشتہ روز اور آج مختلف دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات انتہائی اچھی رہی، جبکہ آج ایرانی صدر نے ایتھوپیا اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقات کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی ممالک اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور یہ تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔
ایران کی برکس کے نئے ترقیاتی بینک میں رکنیت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں سوال پر عراقچی نے ان رکاوٹوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک رکاوٹ بن رہے ہیں، تاہم ایران ان رکاوٹوں کو دور کرنے اور رکنیت کا عمل آسان بنانے کے لیے مذاکرات اور مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔
آپ کا تبصرہ