مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار الله یمن کی فورسز نے آج جزیرہ میون کو سعودی عرب کے حمایت یافتہ عناصر سے آزاد کروانے کے ساتھ زُقر اور حنیشِ کبریٰ اور صغریٰ جزیروں پر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
آبنائے باب المندب میں ان جزیروں پر یمنی فورسز کے کنٹرول کے بعد، دنیا کی اس اہم تزویراتی آبی گزرگاہ پر انصار اللہ نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
واضح رہے آبنائے باب المندب سے دنیا کی 10 فیصد توانائی گزرتی ہے۔
یاد رہے سعودی حمایت یافتہ یمنی باغیوں اور یمن کی رسمی حکومت انصار الله میں چھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے؛ تاہم اب تک انصار الله تیزی سے پیشقدمی کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ