11 ستمبر، 2026، 7:35 PM

یمنی فوج کا جزیرہ میون پر بھی قبضہ، باب المندب مکمل کنٹرول میں

یمنی فوج کا جزیرہ میون پر بھی قبضہ، باب المندب مکمل کنٹرول میں

یمنی فوج اور مزاحمتی فورسز نے جزیرہ میون کا کنٹرول حاصل کر کے آبنائے باب المندب پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اے ایف پی نے ایک مقامی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے جزیرہ میون کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد انہوں نے آبنائے باب المندب پر اپنا کنٹرول مکمل کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جزیرہ میون باب المندب کے داخلی راستے پر واقع ایک اہم مقام ہے، جس کی وجہ سے اس کا کنٹرول خطے کی بحری صورتحال میں اہم سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور جنگجو باب المندب میں واقع ساحلی شہر ذوباب تک پہنچ گئے ہیں۔

ادھر المیادین کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ المخا شہر یمنی فوج کے مکمل کنٹرول میں ہے اور حالات معمول پر آگئے ہیں اور سرکاری اداروں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

News ID 1941301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha