مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزام الاسد نے ایکس پر لکھا ہے کہ کشیدگی کے جواب میں کشیدگی کے اصول کے تحت سعودی دشمن کی جانب سے المخا، ذوباب، میون اور یمن کے دیگر علاقوں میں بنیادی ڈھانچے، ہوائی اڈوں یا بندرگاہوں پر کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی ادارۂ مہاجرت نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی یمن میں حالیہ جھڑپوں کے دوران کم از کم 46 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
دریں اثنا، میدان میں تازہ پیش رفت کے حوالے سے رائٹرز نے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے دو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی فورسز نے آبنائے باب المندب میں واقع جزیرہ بریم (میون) سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔
ایک مقامی عہدیدار نے بھی بتایا کہ یمنی مسلح افواج نے جزیرہ میون کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور باب المندب پر قبضہ مکمل کر لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ