11 ستمبر، 2026، 12:22 PM

صدر پزشکیان چند لمحے قبل نئی دہلی پہنچ گئے

صدر پزشکیان چند لمحے قبل نئی دہلی پہنچ گئے

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان بریکس کے رکن ممالک کے سربراہان کے 18ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان بریکس کے رکن ممالک کے سربراہان کے 18ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے۔

 نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر بھارت کے وزیرِ مملکت برائے بندرگاہیں و جہازرانی شانتانو ٹھاکر نے ان کا استقبال کیا۔ بریکس سربراہی اجلاس انہی دنوں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہو رہا ہے۔

صدر پزشکیان اپنے دورۂ بھارت کے دوران بریکس سربراہان کے مرکزی اجلاس، بریکس اقتصادی فورم اور ’’جامع عالمی حکمرانی اور کثیرالجہتی نظام کے فروغ‘‘ کے موضوع پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ڈاکٹر پزشکیان اس موقع پر بھارتی وزیرِ اعظم، ملائیشیا کے وزیرِ اعظم، جنوبی افریقہ کے صدر سمیت اجلاس میں شریک متعدد عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

News ID 1941290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha