11 ستمبر، 2026، 5:37 PM

ایران-امریکہ کے دوبارہ مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان

ایران-امریکہ کے دوبارہ مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہم ایران-امریکہ کے دوبارہ مذاکرات کے لیے کوشاں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اور ایران پر زور دے رہا ہے کہ وہ اسلام آباد کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے سے متعلق مذاکرات کی طرف واپس آئیں۔

انہوں نے ابوظہبی سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے نیشنل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے اگرچہ دونوں جانب سے معمولی آمادگی موجود ہے، تاہم پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کے ایران اور امریکہ دونوں کے ساتھ اعلیٰ سطح پر کھلے اور فعال رابطے موجود ہیں۔ موجودہ صورتحال کے حل اور ایک جامع و حتمی معاہدے تک پہنچنے کا بہترین راستہ مذاکرات کی میز پر واپسی ہے اور اس مقصد کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس یادداشت میں تمام امور کا احاطہ کیا گیا ہے اور دونوں فریقوں کو مذاکرات کی طرف واپس آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان شدید کشیدگی کے دوران اپریل میں جنگ بندی کروانے، دونوں فریقوں کو یکجا کرنے اور انہیں مفاہمتی یادداشت کی جانب لانے میں کامیاب ہوا تو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی بھی کوئی وجہ نہیں کہ کامیاب نہ ہو سکے۔

واضح رہے 12 روزہ جنگ اور جنگ رمضان کے دوران امریکہ کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے ایسے وقت میں ہوئے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری تھے؛ جس سے یہ ثابت ہوا کہ امریکہ دراصل مذاکرات اور گفتگو کا خواہاں نہیں ہے۔

News ID 1941294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha