11 ستمبر، 2026، 12:14 PM

ایران جنگ کے بارے میں فوجی کمانڈروں کی تشویشناک رپورٹس پر امریکی نائب صدر پریشان

ایران جنگ کے بارے میں فوجی کمانڈروں کی تشویشناک رپورٹس پر امریکی نائب صدر پریشان

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران جنگ کے بارے میں فوجی کمانڈروں کی تشویشناک رپورٹس نے ونس کو پریشان کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نائب صدر جے ڈی ونس نے مشرق وسطی، یورپ اور ایشیا میں تعینات امریکی فوجی کمانڈروں سے براہ راست رابطوں کے دوران ایران جنگ کے بارے میں ایسی رپورٹس حاصل کیں جنہوں نے انہیں شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔

روزنامہ نیویارک ٹائمز نے چھ سے زائد موجودہ اور سابق امریکی حکام کے بیانات کی بنیاد پر رپورٹ کیا کہ ونس نے موسم بہار اور موسم گرما کے دوران امریکی فوجی کمانڈروں سے براہ راست رابطہ کیا اور جنگ کے بارے میں ان سے کھلے اور بے لاگ رپورٹس طلب کیں۔

اخبار کے مطابق ونس ابتدا ہی سے جنگ کے مخالف تھے اور ٹرمپ نے انہیں اس تنازع کے خاتمے میں مدد دینے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ انہوں نے امریکی کمانڈروں سے جنگ کے مقاصد، فوجی حکمت عملی، ممکنہ جانی نقصان، آبنائے ہرمز میں ایران کے ردعمل اور اس دباؤ کو برداشت کرتے ہوئے جنگ جاری رکھنے کی تہران کی صلاحیت کے بارے میں سوالات کیے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی فوجی کمانڈروں نے ہتھیاروں کے ذخائر میں شدید کمی سے بھی خبردار کیا۔ ان کے جائزوں کے مطابق، امریکی فضائی دفاع کے اہم حصے سمجھے جانے والے پیٹریاٹ میزائلوں کے ذخائر جنگی علاقوں میں سے ایک میں موسم بہار کے اختتام تک 100 سے بھی کم رہ گئے تھے، جبکہ دیگر میزائل نظاموں کے ذخائر بھی انتہائی کم سطح تک پہنچ چکے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کے بعد ونس کو جنگ کی مجموعی حکمت عملی اور اس کی کامیابی کے امکانات کے بارے میں گہری تشویش لاحق ہوگئی۔ ان جائزوں سے ظاہر ہوتا تھا کہ ایران نے امریکی دباؤ برداشت کرنے اور مزاحمت جاری رکھنے کے لیے خاصی تیاری کر رکھی ہے، جبکہ امریکہ کو ایران کے جوابی حملوں سے نمٹنے کے لیے دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی میں سنگین مشکلات کا سامنا تھا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ونس نے ان خفیہ جائزوں کو ٹرمپ کو مشورہ دینے کے لیے استعمال کیا اور جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر شدید زور دیا۔

News ID 1941289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha