11 ستمبر، 2026، 9:29 AM

ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستانی آرمی چیف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستانی آرمی چیف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بدامنی کے علاقائی امن و استحکام پر اثرات کا جائزہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔

گفتگو کے دوران دونوں جانب سے خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بڑھتی ہوئی کشیدگی و بدامنی کے علاقائی امن و استحکام پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات کے تناظر میں خطے کے ممالک کے درمیان ہوشیاری اور باہمی رابطے و ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے قیام میں مدد کے لیے مشترکہ صلاحیتوں اور امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

News ID 1941286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha