مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے بشرطیکہ تہران دلچسپی کا مظاہرہ کرے۔
محمکہ خارجہ نے ایران کے خلاف دھمکیوں کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ دوسرے آپشنز پر غور کر رہے ہیں جن کے ایران کے لیے بھاری نتائج ہو سکتے ہیں!
اس بیان میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم تہران کے جوہری خطرے کے خاتمے اور اس ملک کے میزائل پروگرام کو محدود کرنے کے مقصد سے عمل میں لائی گئی ہے۔
بیان میں یمن پر واشنگٹن اور لندن کے حملے سے خطے کے عدم استحکام اور غزہ پر اسرائیل کی دوبارہ جارحیت کی حمایت کا ذکر کیے بغیر دعوی کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ایران کا طرز عمل امریکہ کے قومی مفادات کے لیے خطرہ ہے۔!
آپ کا تبصرہ