مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، باخبر ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمے اور جوہری پروگرام پر بات چیت جاری ہے اور ایران دیرپا مفاہمت تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور میں تکنیکی ماہرین کے اجلاس پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی اور امریکی تکنیکی اور ماہرین کی ٹیموں کی سربراہی ایرانی نائب وزرائے خارجہ مجید تخت روانچی اور کاظم غریب آبادی کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ میں پالیسی پلاننگ کے دفتر کے ڈائریکٹر مائیکل اینٹن کریں گے۔
آپ کا تبصرہ