11 اگست، 2026، 12:29 PM

عرب ممالک نے آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کو تسلیم کر لیا، امریکی اخبار

عرب ممالک نے آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کو تسلیم کر لیا، امریکی اخبار

امریکی اخبار کے مطابق عرب ممالک نے خطے میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال کو قبول کرتے ہوئے آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول سے متعلق نئی علاقائی حقیقت کو تسلیم کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ عرب ممالک نے خطے میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال کو قبول کرتے ہوئے آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول سے متعلق نئی علاقائی حقیقت کو تسلیم کر لیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں لکھا کہ عرب ممالک نے خطے میں قائم ہونے والی نئی علاقائی ترتیبات کو قبول کر لیا ہے، جن کے تحت آبنائے ہرمز پر ایران کو کنٹرول حاصل ہے۔

امریکی اخبار نے اپنی ایک دوسری رپورٹ میں ایران کی فوجی کارروائیوں کے اثرات کا بھی جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق نام نہاد ایپک فیوری آپریشن کے آغاز سے اب تک ایران نے مشرق وسطی بھر میں 2 ہزار سے زائد فضائی، میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں آٹھ ممالک میں امریکی فوج کے زیر استعمال کم از کم 20 مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایران کی کارروائیوں کے نتیجے میں صرف امریکہ کو فوجی سازوسامان اور تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کی مد میں تقریباً 13 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اخبار کے مطابق مجموعی طور پر ایران نے امریکہ کے 42 سے زائد فوجی طیاروں کو نقصان پہنچایا یا تباہ کیا ہے، جن میں متعدد طیارے ایسے بھی شامل ہیں جو امریکی فضائی اڈوں پر موجود تھے۔

امریکی اخبار نے دعوی کیا کہ ایرانی حملوں نے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات اور جنگی اثاثوں کو نمایاں نقصان پہنچایا ہے اور اس کے نتیجے میں امریکہ کو بھاری مالی و فوجی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

News ID 1940635

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha