مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق روس کے نووستی خبررساں ادارے نے یمن کی انصار اللہ کے قریبی ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس تحریک نے حال ہی میں الٹراسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
اس باخبر ذریعے کے مطابق اس الٹراسونک میزائل میں ٹھوس ایندھن استعمال کیا جاتاہے، جس کی رفتار 10 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
اس فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ یمنی مسلح افواج اس قسم کے میزائل کو بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اپنی فوجی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
آپ کا تبصرہ