14 مارچ، 2024، 3:32 PM

اسرائیل کے لئے لڑنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، جنوبی افریقہ

اسرائیل کے لئے لڑنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف کاروائیوں میں حصہ لینے والے جنوبی افریقی شہریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جنوبی افریقہ نے فلسطین میں جاری صہیونی فورسز کے مظالم کے خلاف مزید سخت موقف اپنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک کی جانب سے فلسطینیوں  کی نسل کشی پر بین الاقوامی عدالت انصاف  میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے تقریباً تین ماہ بعدجنوبی افریقہ نے اگلا قدم اٹھایا ہے۔  وزیر خارجہ نالیڈی پانڈور نے کہا کہ حکومت ان شہریوں کو گرفتار کرے گی جو اسرائیلی فوج میں شامل ہوکر غزہ میں کاروائی کریں ۔

انہوں نے  کہا کہ ہم نے پہلے ہی ایک بیان جاری کر کے ان لوگوں کو خبردار کیا ہے جو جنوبی افریقی ہیں اور اسرائیلی فوج کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ جب وہ  گھر آئیں گےتو ہم ان کو گرفتار کریں گے۔ 

خاتون وزیرخارجہ نے ان الفاظ کے ختم ہونے کے بعد سامعین کی جانب سے زبردست تالیوں سے استقبال کیا گیا۔

یاد رہے کہ دسمبر کے آخر میں جنوبی افریقہ نےعالمی عدالت انصاف  میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

26 جنوری کو اپنے عبوری فیصلے میں اعلیٰ عدالت نے فیصلہ دیا کہ جنوبی افریقہ کا مقدمہ معقول ہے۔ عدالت نے  عارضی اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات پر عمل درآمد کرنا چاہیے اور غزہ میں انسانی امدادی عمل کی اجازت دینا چاہیے۔

News ID 1922581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha