11 جنوری، 2024، 11:56 AM

اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے اقدامات قابل تحسین ہیں، ایران

اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے اقدامات قابل تحسین ہیں، ایران

جنیوا میں ایرانی حکومت کے نمائندے نے بین الاقوامی عدالت میں صہیونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنیوا میں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں ایران کے نمائندے نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

نمائندے نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے جنوبی افریقی کوششوں کی حمایت ضروری ہے۔ 
اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں صہیونی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر عالمی عدالت سے تحقیقات کی اپیل کی تھی۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران صہیونی حکومت کے نسل پرستانہ اقدامات اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ فلسطینی اسرائیل کے خلاف اپنے جائز حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

News ID 1921194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha