25 جنوری، 2024، 1:40 PM

غزہ میں نسل کشی کے خلاف احتجاج، متعدد ممالک کا اقوام متحدہ میں صہیونی سفیر کے خطاب کا بائیکاٹ

غزہ میں نسل کشی کے خلاف احتجاج، متعدد ممالک کا اقوام متحدہ میں صہیونی سفیر کے خطاب کا بائیکاٹ

غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے خلاف مظالم اور نسل کشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مختلف ممالک کے سفیروں نے اقوام متحدہ میں صہیونی سفیر کے خطاب کے دوران واک آوٹ کرتے ہوئے اجلاس چھوڑدیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔

تازہ ترین واقعات کے مطابق اقوام متحدہ میں صہیونی حکومت کے نمائندے گلعاد اردان کے خطاب کے موقع پر متعدد ممالک کے سفیروں نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر احتجاج کرتے ہوئے ان کا خطاب سننے سے انکار کیا اور واک آوٹ کرتے ہوئے اجلاس ترک کیا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں مشرق وسطی کے حالات کے بارے میں اجلاس ہورہا ہے جس میں عالمی ادارے کے سربراہ انتونی گوتریش اور ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان بھی شرکت کررہے ہیں۔

7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد صہیونی حکومت نے غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کی داستانیں رقم کی ہیں۔

صہیونی ظلم و ستم کی وجہ عالم اسلام اور پوری دنیا میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔عالمی اداروں میں صہیونی حکومت کے خلاف احتجاج ہورہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیون کی نسل کشی پر صہیونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ انڈونیشیا نے بھی مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

News ID 1921471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha