21 جنوری، 2024، 8:52 AM

جنوبی افریقہ کے بعد انڈونیشیا کا بھی صہیونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ

جنوبی افریقہ کے بعد انڈونیشیا کا بھی صہیونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ

فلسطین میں انسانیت مظالم پر انڈونیشیا نے عالمی عدالت میں صہیونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار معاریو کے مطابق انڈونیشیا نے ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف مظالم پر مقدمہ دائر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جکارتا حکام نے قانونی ماہرین سے کہا ہے  کہ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے لئے مدد کریں۔

انڈونیشیا کے وزیرخارجہ رینتو مرسودی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی پامالی کو برملا کرنے کے لئے قانونی ماہرین کا تعاون ضروری ہے۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا اور سلوینیا نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فسلطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عملی اقدام کیا جائے گا۔

عالمی عدالت نے انڈونیشیا کی درخواست پر 19 فروری کو اسرائیل کے خلاف مقدمے کی سماعت کا اعلان کردیا ہے۔

News ID 1921391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha