2 مارچ، 2024، 12:35 PM

نیکاراگوئے کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے پر جرمنی کے خلاف شکایت

نیکاراگوئے کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیار فروخت  کرنے پر جرمنی کے خلاف شکایت

لاطینی امریکی ملک نے صہیونی حکومت کو ہتھیار فروخت کرنے پر عالمی عدالت میں جرمنی کے خلاف شکایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے کہا ہے کہ بین الاقوامی عدالت نے کہا ہے کہ نیکاراگوئے کی حکومت نے جرمنی کے خلاف عالمی عدالت میں شکایت کی ہے جس میں اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے پر جرمنی سے وضاحت طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیکاراگوئے نے رواں سال کے آغاز میں جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی حمایت کی تھی۔

نیکاراگوئے نے کہا ہے کہ عالمی عدالت میں جرمنی کے خلاف شکایت کی ہے کیونکہ جرمنی نے فلسطین میں بے گناہ عوام کے خلاف استعمال کرنے کے لئے صہیونی حکومت کو ہتھیار فروخت کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جرمنی بھی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہے۔ 
 

News ID 1922343

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha