27 فروری، 2024، 2:30 PM

صہیونی حکومت کو ہتھیار فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے، او آئی سی

صہیونی حکومت کو ہتھیار فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے، او آئی سی

ابراہیم طہ نے ہیگ میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کے لئے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فرخت پر پابندی عائد کی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون کونسل کے سربراہ نے صہیونی حکومت کو ہتھیار فروخت کرنے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق القدس العربی نے کہا ہے کہ حسین ابراہیم طہ نے دی ہیگ میں اسرائیلی جارحانہ پالیسیوں کے نتائج کے عنوان سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری صہیونی حکومت کو ہتھیار فروخت کرنے پر پابندی عائد کرے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے فراہم کئے گئے ہتھیار غزہ میں فلسطینی بے گناہ شہریوں کے خلاف استعمال کئے جاتے ہیں۔ فلسطینی عوام کے قتل عام سے انسانی المیہ وجود میں آسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں امن کے قیام کے لئے ایک فلسطینی حکومت کا قیام ضروری ہے۔

News ID 1922209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha