18 جولائی، 2018، 10:22 AM

ایران نے عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

ایران نے عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہےکہ امریکی اقدام عالمی قوانین کی خلاف صریح ورزی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہےکہ امریکی اقدام عالمی قوانین کی خلاف صریح ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے بعد عالمی عدالت انصاف میں امریکہ کے خلاف مقدمہ ائر کر دیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کے خلاف امریکہا کو جوابدہ ہونا ہوگا، امریکہ کو عالمی قوانین توڑنے کی عادت بن گئی ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے قانون اور سفارتکاری کی توہین کے باوجود ایران قوانین کا احترام کرنے پر کاربند ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر بین الاقوامی معاہدے کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

News ID 1882318

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha