27 جنوری، 2024، 8:36 AM

عالمی عدالت کا فیصلہ سیکورٹی کونسل کو ارسال کیا جائے گا، اقوام متحدہ

عالمی عدالت کا فیصلہ سیکورٹی کونسل کو ارسال کیا جائے گا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے صہیونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے سیکورٹی کونسل میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے عالمی عدالت کی جانب سے فلسطین میں شہریوں کی نسل کشی کے بارے میں صہیونی حکومت کے خلاف فیصلے کو سیکورٹی کونسل میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوجاریک نے کہا ہے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونی گوتریش نے حکم دیا ہے کہ عالمی عدلات کے فیصلے کو فوری طور پر سیکورٹی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے احترام کرے اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو فوری طور پر روک دے۔ 

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کے بارے میں صہیونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے بعد عالمی عدالت نے اسرائیل کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کو غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم اور نسل کشی کے حوالے سے تشویش ہے۔

News ID 1921509

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha