15 فروری، 2024، 5:02 PM

صہیونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ، یورپی تنظیم کا خیر مقدم

صہیونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ، یورپی تنظیم کا خیر مقدم

یورپی تنظیم برائے انسانی حقوق نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری مرتبہ عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف شکایت کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یورپی انسانی حقوق کی تنظیم نے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیل کی وحشیانہ کاروائیوں کے خلاف دوسری مرتبہ عالمی عدالت میں شکایت کا خیر مقدم کیا ہے۔

گذشتہ دنوں رفح میں شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر حملوں اور فضائی و زمینی کاروائیوں کے بعد عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاج ہورہا ہے۔

جنوبی افریقہ نے رفح میں اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف عالمی عدالت میں شکایت کی ہے اور صہیونی حکومت کو رفح میں فلسطینی بے گناہ شہریوں کی نسل کشی اور قتل عام کا ذمہ دار قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد عالمی عدالت نے سماعت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔

News ID 1921914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha