9 جنوری، 2024، 2:02 PM

فلسطینیوں کی نسل کشی، صہیونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں سماعت ہوگی

فلسطینیوں کی نسل کشی، صہیونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں سماعت ہوگی

عالمی عدالت نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی درخواست پر صہیونی حکومت کے خلاف 11 اور 12 جنوری کو سماعت ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں فلسطینی بے گناہ عوام کی نسل کشی کے خلاف عالمی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ نے غزہ میں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

عالمی عدالت نے درخواست منظور کرنے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی درخواست کے مطابق صہیونی حکومت کے خلاف سماعت کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ 

بیان کے مطابق 11 اور 12 جنوری کو باقاعدہ سماعت ہوگی جس میں فریقین کو دو دو گھنٹے اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

عالمی عدالت کے مطابق جنوبی افریقہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ غزہ میں صہیونی کاروائیوں کا مقصد فلسطینی عوام کی نسل کشی ہے۔

News ID 1921151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha