17 فروری، 2024، 6:03 PM

عالمی عدالت اپنے فیصلوں پر عملدرامد یقینی بنائے، حماس

عالمی عدالت اپنے فیصلوں پر عملدرامد یقینی بنائے، حماس

حماس نے عالمی عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جارحیت روکنے کے لئے عدالتی احکام پر عمل کرنے پر مجبور کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے ایک بیان میں عالمی عدالت پر زور دیا ہے کہ صہیونی حکومت کو غزہ میں جارحیت روکنے پر مجبور کرے۔

تنظیم نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی مظالم روکنے کے  سلسلے میں عالمی عدالت کی جانب سے صادر ہونے والے فیصلے پر عملدرامد ضروری ہے۔ عالمی عدالت اپنے فیصلوں پر عملدرامد کو یقینی بنائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت کو چاہئے کہ اپنے فیصلوں کے بارے میں اسرائیل کو واضح حکم جاری کرے تاکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ رک جائے۔

حماس نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد بھی اسرائیلی مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی ہے بلکہ اس کے بعد سے اب تک 2700 فلسطینی بے گناہوں کو اسرائیلی فورسز نے شہید کردیا ہے۔ اس کے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ صہیونی حکومت کے نزدیک بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف شکایت کے بعد عدالت نے سماعت کے بعد 26 جنوری کو فیصلہ صادر کرتے ہوئے  اسرائیل کو غزہ میں جارحیت روکنے کا حکم دیا تھا۔

News ID 1921951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha