11 مئی، 2024، 1:29 PM

غزہ میں جنگی جرائم، لیبیا بھی صہیونی حکومت کے خلاف میدان میں آگیا

غزہ میں جنگی جرائم، لیبیا بھی صہیونی حکومت کے خلاف میدان میں آگیا

لیبیا نے غزہ میں جنگی جرائم پر صہیونی حکومت کے خلاف مقدمے میں جنوبی افریقہ کے ساتھ شریک ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم پر لیبیا نے عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کے ساتھ شریک ہونے کا اعلان کیا ہے۔ 

الجزیرہ کے مطابق عالمی عدالت نے کہا ہے کہ لیبیا بھی عدالت میں زیر سماعت مقدمے میں جنوبی افریقہ کے ساتھ شریک ہوگیا ہے۔

لیبیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ 

یاد رہے کہ رفح میں صہیونی حکومت کے حملوں میں شدت آنے کے بعد جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت سے اپیل کی ہے کہ صہیونی حکومت کو جارحیت سے روکنے کے عملی اقدام کرے۔

جنوبی افریقہ نے رفح پر صہیونی حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ رفح میں صہیونی جارحیت کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں تعطل آیا ہے

News ID 1923885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha