25 مئی، 2024، 3:08 PM

عالمی عدالت کا فیصلہ، عرب ممالک کا خیرمقدم

عالمی عدالت کا فیصلہ، عرب ممالک کا خیرمقدم

عالمی عدالت کی جانب سے فلسطین پر حملے روکنے کا فیصلہ صادر ہونے کے بعد خلیج فارس کے عرب ممالک نے خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، خلیج فارس کے کنارے واقع عرب ممالک نے عالمی عدالت کی جانب سے صہیونی حکومت کو رفح پر حملے بند کرکے غزہ میں انسانی امداد رسانی کو یقینی بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ خلیج فارس کے کنارے واقع عرب ممالک سعودی عرب، عرب امارات، اردن اور مصر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی عدالت کی جانب سے صہیونی حکومت کو رفح پر جارحیت سے باز رہنے کا حکم خوش آئند ہے۔

عرب ممالک کے مطابق عالمی عدالت کا حکم غزہ میں انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پامالی کو روکنے کے سلسلے میں اہم قدم ثابت ہوگا۔

عالمی عدالت کے چیف نواف سلام نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنوبی افریقہ نے رفح میں صہیونی فوجی کاروائیوں کو روکنے کے لئے عدالت سے خصوصی اقدامات کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسل کشی کی ممنوعیت کے معاہدے کے تحت رفح پر کسی قسم کا حملہ شہر کو کلی یا جزئی طور پر تباہ کرسکتا ہے لہذا صہیونی حکومت رفح پر حملہ فوری طور پر روک دے۔

News ID 1924299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha