10 مئی، 2024، 9:09 PM

صہیونی حکومت نے امریکی خاموش حمایت کے تحت رفح پر حملہ کردیا، سربراہ انصاراللہ

صہیونی حکومت نے امریکی خاموش حمایت کے تحت رفح پر حملہ کردیا، سربراہ انصاراللہ

یمنی مقاومتی تنظیم کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ رفح پر صہیونی حملے کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے، واشنگٹن غزہ میں جنایت میں اسرائیل کے برابر شریک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید بدرالدین عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ رفح پر صہیونی حکومت کے حملے سے مصر کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے رفح پر حملہ کرکے عرب اور مسلمان ممالک کو مکمل نظرانداز کردیا ہے۔ رفح میں پناہ گزین کیمپوں پر حملہ کرنے سے فلسطینی مہاجرین کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔

الحوثی نے امریکی منافقانہ کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت امریکی حمایت کے تحت رفح پر حملہ کررہی ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ اگر سویلین کو ہدف نہ بنائے تو اسرائیلی حملے کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حملوں کو امریکی حمایت حاصل ہونے کی وجہ سے غزہ میں جنگی جرائم میں واشنگٹن بھی تل ابیب کے ساتھ شریک ہے۔ امریکہ نے عوام کو دھوکہ دینے کے لئے اسرائیل کی دفاعی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ اگر امریکہ اپنے دعوے میں سچا ہوتا تو اسرائیل رفح پر حملے کی جرائت نہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ رفح پر قبضے سے صہیونی فورسز کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی کیونکہ رفح سویلین علاقہ ہے جہاں فلسطینی پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔ حماس کے جنگجو غزہ کے شمال میں مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

الحوثی نے امریکی یونیورسٹی طلباء کی جانب سے صہیونزم مخالف مظاہروں کے حوالے سے کہا کہ امریکی طلباء نے اپنی ذمہ داری ادا کی ہے۔ اسلامی اور عرب ممالک کو بھی اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے لہذا فلسطین کی حمایت میں عملی اقدامات کرنا چاہئے۔

News ID 1923877

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha