29 مارچ، 2024، 3:20 PM

اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرے، عالمی عدالت کا انتباہ

اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرے، عالمی عدالت کا انتباہ

دی ہیگ میں عالمی عدالت نے صہیونی حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر مظالم کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نے صہیونی حکومت سے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف کاروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔

عالمی عدالت نے صہیونی حکومت کو نئے حکم کے تحت پابند کیا ہے کہ غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کرے۔

عدالت نے صہیونی حکومت کو غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ تک امدادی سامان پہنچنے کے لئے نئے راستے کھول دیے جائیں۔

عالمی عدالت نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ ایک مہینے کے اندر غزہ میں امدادی کاموں کے لئے تعاون کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

News ID 1922924

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha