27 جنوری، 2024، 1:16 PM

عالمی عدالت کا صہیونی حکومت کے خلاف فیصلہ، سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

عالمی عدالت کا صہیونی حکومت کے خلاف فیصلہ، سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں عالمی عدالت کی جانب سے اسرائیل کے خلاف فیصلہ صادر ہونے کے بعد اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ دی ہیگ میں عالمی عدالت کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف فیصلہ جاری ہونے کے بعد اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس فوری طور پر طلب کیا گیا ہے۔

سیکورٹی کونسل کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں سیکورٹی کونسل کے رکن ممالک کے نمائندے بدھ کے روز اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونی گوتریش کے ترجمان نے کہا تھا کہ سیکریٹری جنرل کے حکم پر عالمی عدالت کا فیصلہ سیکورٹی کونسل کو ارسال کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں غزہ میں انسانی حقوق کی رعایت کرے۔

News ID 1921512

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha