11 جنوری، 2024، 10:08 AM

امریکی دباو، سیکورٹی کونسل کی جانب سے انصاراللہ کے خلاف قرارداد منظور

امریکی دباو، سیکورٹی کونسل کی جانب سے انصاراللہ کے خلاف قرارداد منظور

غزہ میں اسرائیلی جرائم پر پردہ پوشی کرتے ہوئے امریکہ نے سیکورٹی کونسل میں قرارداد پیش کی جو اکثریت کے ساتھ منظور ہوگئی۔

مہر خبررسان ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے فلسطین میں صہیونی حکومت کے جرائم کی پردہ پوشی کرتے ہوئے یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے خلاف اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں قرار داد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی کونسل میں پیش ہونے والی قرارداد کے حق میں 11 ووٹ دیے جبکہ چین، روس، موزمبیق اور الجزائر نے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کیا۔ 

قرارداد میں انصاراللہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی تجارت اور جہازرانی کے حوالے سے قرارداد کی مندرجات پر عمل کرے اور خطے کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کرے۔

امریکی دباو کے تحت منظور ہونے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کلیگسی لیڈر جہاز اور اس کے عملے کو فوری طور پر آزاد کیا جائے۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا تھا کہ امریکہ اس قرارداد کے ذریعے بحیرہ احمر میں تشکیل پانے والے فوجی اتحاد کو قانونی ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

News ID 1921192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha