8 اگست، 2008، 2:35 PM

سلامتی کونسل

سلامتی کونسل نے عراق میں اقوام متحدہ کے مشن میں ایک سال کی توسیع کردی ہے

سلامتی کونسل نے عراق میں اقوام متحدہ کے مشن میں ایک سال کی توسیع کردی ہے

سلامتی کونسل نے عراق کے لیے اقوام متحدہ کے مشن میں متفقہ طورپر ایک برس کی توسیع کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررسان ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سلامتی کونسل نے عراق کے لیے اقوام متحدہ کے مشن میں متفقہ طورپر ایک برس کی توسیع کر دی ہے۔عراق میں اقوام متحدہ کے مشن کی مدت میں توسیع کے لیے برطانیہ، اٹلی اور اقوام متحدہ نے قرارداد پیش کی تھی۔ قرارداد میں عراقی حکومت اور ممبر ملکوں سے اقوام متحدہ کے مشن کے لیے سیکورٹی اور لاجسٹک مدد جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے لیے عراقی نمائندے حامد البیتی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے عملے کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ انیس اگست سن دو ہزار تین میں بغداد میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں بائیس افراد ہلاک ہوگئے تھے ، مرنے والوں میں عراق کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سرگئی ، وائیرا ، ڈی میلو بھی شامل تھے۔

 

News ID 729209

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha