18 اپریل، 2025، 10:46 AM

امریکہ کی جانب سے متضاد اور غیر واضح پیغامات موصول ہورہے ہیں، عراقچی

امریکہ کی جانب سے متضاد اور غیر واضح پیغامات موصول ہورہے ہیں، عراقچی

وزیر خارجہ ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ایران کو متضاد پیغامات مل رہے ہیں، جن کا مقصد اور مقاصد ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کو متضاد پیغامات مل رہے ہیں، جن کا مقصد اور مقاصد ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روسی دورے کے دوران صدر پوٹن کو رہبر معظم انقلاب کا خط پہنچایا جو کئی پیغامات پر مشتمل تھا۔ ملاقات میں ہم نے کچھ اہم علاقائی مسائل اور عالمی سطح پر ایران کے موقف پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں امریکہ سے متضاد پیغامات وصول ہورہے ہیں۔ یہ پیغامات کیا معنی رکھتے ہیں اور ان کا مقصد کیا ہے، یہ ان کا مسئلہ ہے، ہم اس کی تشریح نہیں کر سکتے۔ ایران کے لیے جو کچھ بھی بالواسطہ مذاکرات کے دوران میز پر پیش کیا جاتا ہے، وہی قابل قبول اور فیصلہ کن ہوتا ہے۔

عراقچی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنے موقف کو واضح طور پر پیش کیا ہے اور ان مذاکرات میں ایران کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہم ہمیشہ اپنی بات کو واضح اور صاف انداز میں پیش کرتے ہیں اور ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ہم ایک ہی موقف پر قائم ہیں۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ فریق ثانی بھی اپنی پوزیشن کو استحکام کے ساتھ پیش کرے گا اور اسی صورت میں مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ ایران بالواسطہ مذاکرات میں مکمل سنجیدگی سے شرکت کرے گا۔ عمان بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے اور ان مذاکرات کی نگرانی عمان کے وزیر خارجہ اور دیگر اہلکاروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کو چین، روس اور دیگر ممالک کی طرف سے مذاکرات کی پیشرفت میں مدد فراہم کرنے کی پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں۔ ایران اس عمل کو عمان کے ذریعے جاری رکھے گا، تاہم روس اور چین بھی اس میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

News ID 1931957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha