19 اپریل، 2025، 8:09 AM

ملکوں کے درمیان دیانتدارانہ مکالمے سے ہی پائیدار امن ممکن ہے، عراقچی

ملکوں کے درمیان دیانتدارانہ مکالمے سے ہی پائیدار امن ممکن ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے روم روانگی کے موقع پر کہا ہے کہ پائیدار امن دھمکیوں سے نہیں بلکہ سنجیدہ مکالمے سے ممکن ہوتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روم میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور کے آغاز پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پائیدار امن دھمکی اور طاقت کے استعمال سے نہیں بلکہ دیانتدارانہ مکالمے سے جنم لیتا ہے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ایران اور امریکہ کے مابین بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور آج تاریخی شہر روم میں، عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی کی ثالثی میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران نے ہمیشہ حسن نیت اور ذمہ دارانہ رویے کے ساتھ سفارت کاری کو ترجیح دی ہے اور ایرانی قوم کے اعلی مفادات کی پاسداری کی ہے۔

وزیر خارجہ نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ مذاکرات کا راستہ آسان نہیں ہے لیکن ہم کھلی آنکھوں اور ماضی کے تجربات سے سبق لیتے ہوئے قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔

News ID 1931990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha