2 مئی، 2015، 1:12 PM

ویٹالی چورکین

یمن پر آل سعود کی وحشیانہ بمباری کا ذمہ دار امریکہ ہے

یمن پر آل سعود کی وحشیانہ بمباری کا ذمہ دار امریکہ ہے

مہر نیوز/ 2 مئی / 2015 ء : اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے یمن پر آل سعود کی وحشیانہ بمباری کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیا ہے اور یمن کے معصوم بچوں ، عورتوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب  ویٹالی چورکین  نے یمن پر آل سعود کی وحشیانہ بمباری کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیا ہے اور یمن کے معصوم بچوں ، عورتوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا ہے۔

روسی نمائندے نے یمن میں فوری جنگ بندی کے سلسلے میں پیش کی گئی قرارداد کے منظور نہ ہونے کے بعد یمن میں جاری خونریزی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کردی ہے۔

روسی مندوب نے کہا کہ یمن میں اس وقت غذای اور طبی اشیا کی شدید قلت ہے اور یمن میں رونما ہونے والے انسانی المیہ کی ذمہ داری آل سعود اور امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی تھی، قرارداد میں یمن میں جاری جنگ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم سلامتی کونسل کے ممبران کا کہنا تھا کہ انہیں اس قرارداد پر غور کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان یمنی عوام کا مزید خون بہانے کی حمایت کررہے ہیں۔

News ID 1854488

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha