مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ہنگری کے سفیر بیلا فازیکاس کو خط لکھا اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے ملک میں مدعو کرنے پر احتجاج کیا اور ہنگری کے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے علیحدگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ حکومت ہنگری کا نیتن یاہو کا خیرمقدم کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوس ناک ہے کیونکہ نیتن یاہو پر آئی سی سی میں سنگین الزامات عائد ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کیا لہٰذا ہنگری کی حکومت اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے۔
آپ کا تبصرہ