15 اپریل، 2025، 8:50 PM

ایران کے ساتھ معاہدے کا مطلب جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کا خاتمہ ہونا چاہئے!، وٹکاف کا نیا موقف

ایران کے ساتھ معاہدے کا مطلب جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کا خاتمہ ہونا چاہئے!، وٹکاف کا نیا موقف

امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے مغربی ایشیا نے ایران کے بارے میں نیا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا: کسی بھی معاہدے کا مطلب یہ ہے کہ ایران کو اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو ختم کرنا چاہیے!"

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی ایشیا کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے کہا کہ  ایران کے ساتھ معاہدہ تب ہی طے پائے گا جب یہ ٹرمپ کی منشاء کے مطابق ہوگا!

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کسی بھی معاہدے کا مطلب یہ ہے کہ ایران کو اپنی جوہری افزودگی اور ہتھیاروں کے پروگرام کو روکنا اور ختم کرنا چاہیے۔

امریکی ایلچی نے زور دیا کہ یہ دنیا کے لیے اہم ہے کہ ہم ایران کے ساتھ ایک مضبوط، منصفانہ اور دیرپا معاہدے تک پہنچیں اور صدر ٹرمپ کی جانب سے مجھے یہی ہدایات ملی ہیں!

اسٹیو وٹکاف نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی حتمی معاہدے کا نتیجہ مغربی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے ایک فریم ورک کی تشکیل کی صورت میں ظاہر ہونا چاہئے۔

News ID 1931883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha