14 جنوری، 2015، 10:50 PM

حزب اللہ لبنان

فرانس کے اخبار کو شدید انتباہ اور اس کے توہین آمیز اقدام کی شدید مذمت

فرانس کے اخبار کو شدید انتباہ اور اس کے توہین آمیز اقدام کی شدید مذمت

مہر نیوز/ 14 جنوری / 2015 ء : فرانس کے ہفتہ وار اخبار چارلی ایبڈونے داعش دہشت گردوں کے اقدام کو بہانہ بنا کراسلامی مقدسات کی توہین اور ایک ارب پانچ سو ملین مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے جس پر حزب اللہ لبنان نے ایک شدید بیان میں فرانسیسی اخـبار کی سخت الفاظ میں کرتے ہوئے اسے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ عداوت اور دہشت گردوں کی حمایت پر مبنی قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے ہفتہ وار اخـبارچارلی ایبڈو نے داعش دہشت گردوں کے اقدام کو بہانہ بنا کراسلامی مقدسات کی توہین اور ایک ارب پانچ سو ملین مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے جس پر حزب اللہ لبنان نے ایک شدید بیان میں فرانسیسی اخـبار کی سخت  الفاظ میں مذمت اور اس کے اس اقدام کو  اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ عداوت و دشمنی  اور  دہشت گردوں کی حمایت پر مبنی قراردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فرانسیسی ہفتہ وار اخبار چارلی ایبڈو نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے توہین آمیزکارٹون کو دوبارہ شائع کیا ہے جس پرحزب اللہ لبنان نے فرانسیسی اخبـار کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اخبار کے دفتر پرحملہ اور اس کے بعد پیغمبر اسلام (ص) کی توہین پر مبنی کارٹونوں کی دوبارہ اشاعت کے پیچھے غاصب صہیونی حکومت کا ہاتھ ہے حزب اللہ نے کہا کہ فرانسیسی اخبار نے اپنے برے اور معاندانہ  اقدام کے ذریعہ دہشت گردوں کی مدد اور ایک ارب پانچ سو ملین مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔

News ID 1848208

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha