16 مارچ، 2024، 9:45 AM

اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ موقف اختیار کرنا ضروری ہے، ایرانی وزیر خارجہ

اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ موقف اختیار کرنا ضروری ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیرخارجہ عبداللہیان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لئے امت مسلمہ کو متحد ہوکر مشترکہ موقف اختیار کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اسلام ایک الہی آئین اور مذہب کے طور پر ہمیشہ سے استکباری طاقتوں کے نشانے پر رہا ہے۔

انہوں نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پرایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا پر مسلط شیطانی قوتوں نے اپنی پوری توانائی اسلام کا چہرہ بگھاڑنے اور عالمی برادری کو اس الہی دین کے بارے میں غلط فہمی میں مبتلا کرنے میں خرچ کی ہے۔ اسلام کی آفاقی تعلیمات ہمیشہ سے اسلام مخالف طاقتوں کی آنکھوں میں کھٹکتی رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلام نے ہمیشہ امن، دوستی، صلح اور باہمی احترام کا درس دیا ہے جس کے تحت مختلف مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کے ساتھ امن و آشتی کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

عبداللہیان نے کہا کہ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لئے امت مسلمہ کو مشترکہ موقف اختیار کرنا ہوگا تاکہ عالمی امن اور سیکورٹی کو خطرے میں ڈالنے والی قوتوں کا بھرپور مقابلہ کیا جاسکے۔

News ID 1922612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha