مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عید الفطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایرانی عوام اور امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری نیک دعائیں ان بےگناہ فلسطینی، لبنانی اور یمنی مرد و خواتین اور معصوم بچوں کے ساتھ ہیں جو رمضان المبارک کے دوران صیہونی اور امریکی جارحیت کا شکار رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مبارک دن پر اللہ تعالی سے امت مسلمہ کے درمیان مزید اتحاد اور یکجہتی کی دعا کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ