2 مارچ، 2025، 1:02 PM

رمضان المبارک کی آمد، قالیباف کی مختلف ممالک کے ہم منصبوں کو مبارک باد

رمضان المبارک کی آمد، قالیباف کی مختلف ممالک کے ہم منصبوں کو مبارک باد

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ماہ رمضان کی آمد پر مختلف ممالک کے پارلیمانی سربراہان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ماہ رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے اسلامی ممالک کی پارلیمنٹ کے سربراہان کو تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ رمضان تمام نسلوں اور قومیتوں کے درمیان بھائی چارے، تعاون اور یکجہتی کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مسلم ممالک کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کو مضبوط کرتے ہوئے دنیا میں انصاف اور دیرپا امن کا قیام دیکھیں گے۔

غالباف نے کہا کہ اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کو فلسطین کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ایرانی پارلیمنٹ امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور خطرات سے نمٹنے کے لئے اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے ساتھ وسیع تر اتحاد اور ہم آہنگی کے لئے تعاون اور کوششوں کو مزید مستحکم کرنے کا خیرمقدم کرتی ہے۔

News ID 1930806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha