مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بمباری کی دھمکی کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت نے امریکی جنگی طیاروں کے لئے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگائی ہے۔
مڈل ایسٹ آئی نے ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود کو ایران کے خلاف لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خلیجی ممالک کا یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہفتے کے آخر میں ایران کو فوجی حملے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔
خلیج فارس کے ساحلی ریاستوں کا انکار ٹرمپ انتظامیہ کے لئے ایک دھچکا ثابت ہوا ہے۔
ٹرمپ حکومت نے تہران کو جوہری معاہدے کے مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے طاقت کے استعمال کی دھمکی ہے، جس کے جواب میں ایران نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ