3 اپریل، 2025، 2:15 PM

خطے کے ممالک اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں، ایران

خطے کے ممالک اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے کے ممالک پر اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کے لئے فوری اقدام پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شام کے خلاف اسرائیل کی جارحیت اور اس ملک کی شہری اور دفاعی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے کے ممالک کو خبردار کر چکا ہے کہ صیہونی رژیم شام کے حالات سے فائدہ اٹھا کر غاصبانہ قبضے کے توسیعی منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے، جس کی بر وقت روک تھام ضروری ہے۔ 

 بقائی نے زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ماضی کی طرح شام کی ارضی سالمیت اور قومی خودمختاری کے تحفظ کی ضرورت پر تاکید کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری خاص طور پر خطے کے ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ صیہونی رژیم کی خطے کے ممالک کے خلاف جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی روک تھام کے لئے موئثر کاروائی کی جائے۔ 

News ID 1931584

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha