9 اپریل، 2025، 9:07 AM

معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر مزید پابندیاں لگائیں گے، امریکہ

معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر مزید پابندیاں لگائیں گے، امریکہ

امریکی وزیر توانائی نے دھمکی دی ہے کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران پر مزید سخت پابندی عائد کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان اگلے ہفتے سے بالواسطہ مذاکرات شروع ہورہے ہیں۔ امریکی حکام شروع سے ہی اس سلسلے میں لالچ اور دھمکی دونوں سے کام لے رہے ہیں۔

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے ایران کے خلاف اپنی مخاصمانہ پالیسی دہراتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اگر تہران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو اس پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

سی این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں رائٹ نے کہا کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام پر کوئی معاہدہ نہیں ہوتا، تو ہم تیل سمیت دیگر شعبوں میں اس پر مزید سخت پابندیاں نافذ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ان پابندیوں کی شدت ایران کو اپنے جوہری منصوبے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرے گی۔

یہ دھمکیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب خود امریکی حکام اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی دباؤ اور پابندیوں کی پالیسی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

News ID 1931716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • علی محمد محمدی PK 09:31 - 2025/04/12
      0 0
      امریکی مزید کوئی بھی سخت پابندیاں عائد نہیں کر سکتے یہ ایک جارحانہ تیکنیک ہے ۔جو پہلے کی طری ناکام ھوگا انشاء اللہ